29 دسمبر ، 2012
کراچی....کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دکان پر کریکر حملہ کیا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ دو افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ دو گاڑیوں اور دو رکشوں کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 میں w-9 کے بس اسٹاپ کے قریب ایک ورک شاپ پر کریکر پھنکا گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا ،دھماکے سے دکان اور اس کے قریب بیٹھا ایک شخص زخمی ہوگئے، دکان کو نقصان پہنچا جبکہ دو گاڑیاں اور دو رکشے تباہ ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کے اس کی آواز سہراب گوٹھ تک سنی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔