پاکستان
29 دسمبر ، 2012

لاہور ایئرپورٹ دُھند کے باعث بند، پروازیں متاثر

لاہور ایئرپورٹ دُھند کے باعث بند، پروازیں متاثر

لاہور …لاہور میں شدید دُھند پڑنے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا،اندرون اور بیرون ملک سے لاہورآنے والی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائئر پورٹ کو شدید دھمند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔لاہور ائیرپورٹ آنے والی تمام پروازوں جن میں دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیرویز کی پرواز322 ، دوبئی سے لاہور آنے والی امارات کی پرواز 622، دوبئی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیرلائن کی پرواز 241 کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ بنکاک سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 893 بھی اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق پر دُھند چھٹتے ہی ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید خبریں :