29 دسمبر ، 2012
کراچی…دوحہ ایشین ہاکی چمپیئن شپ جیت کر آنے والی قومی ہاکی ٹیم کی پرواز کو شدید دھند کے باعث لاہور کی بجائے کراچی ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا،لاہور ائیرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کے لیے آئے ہوئے شائقین ہاکی کو مایوسی کا سامنا کر پڑا،لاہور ائیرپورٹ پر رات گئے شدید دھند پڑنے کی وجہ سے ائیرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں دوحہ سے ایشین چمپیئن شپ ٹرافی جیت کر آنے والی قومی ہاکی ٹیم کی قطر ائیرویز کی پرواز 332 کو بھی دھند کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔جس سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کے لیے ڈھول باجوں کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے شائقین ہاکی کومایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔