دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2012

جاپان: بیلون کیمرہ تیار،فضائی بلندی سے تصاویر کھینچیں

جاپان: بیلون کیمرہ تیار،فضائی بلندی سے تصاویر کھینچیں

ٹوکیو…دنیا بھر میں مختلف انداز اور صلا حیتوں کے حامل کیمرے تیار کیے جاتے ہیں لیکن جاپان میں ایسا منفرد بیلون کیمرہ تخلیق کیا گیا ہے جسے ہوامیں اڑا کرفضائی بلندی سے تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں ۔اس مقصد کیلئے خاص طور پر تیار کردہ اس بیلون کی نچلی طرف ایک کیمرہ نصب ہے جسے کسی بھی کرین کی مدد کے بغیر ہوا میں اڑا کر ریموٹ کنٹرول سے قابو کر کے تصویر کشی کی جاسکتی ہے۔ اس بیلون کیمرے میں تین سو میٹر تک اونچا اڑنے کی صلا حیت مو جود ہے جس کا عملی مظاہرہ ایک نمائش کے دوران پیش کیا گیا ۔

مزید خبریں :