Time 03 جون ، 2023
پاکستان

مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل

معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اورچوکیدار شامل ہے: محکمہ تعلیم— فوٹو:فائل
معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اورچوکیدار شامل ہے: محکمہ تعلیم— فوٹو:فائل

مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصایر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :