Time 05 جون ، 2023
پاکستان

لاہور کے نجی اسکولوں میں سمرکیمپ کے انعقاد پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے نجی اسکولوں اور  اکیڈمیز  میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سمرکیمپ  اور  امتحانات  لینے  پر  پابندی عائد کردی گئی۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  پرویز  اختر کے مطابق  گرمیوں کی چھٹیوں میں کسی اسکول یا اکیڈمی کو سمر کیمپ لگانے اور  امتحانات لینےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ایجوکیشن نے کمیٹیاں بھی  تشکیل دے دی ہیں، 3 ڈی ای اوز، 12ڈپٹی ڈی ای اوز  اور 50 اےای اوز  پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر ٹیمیں قائم کی گئی ہیں، ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گی۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نے ہدایت کی ہےکہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے احکامات پر عمل درآمدکیا جائے، چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کے امتحانات لینے پر بھی پابندی ہوگی، ٹیمیں ضلع لاہور میں اپنے علاقوں کا دورہ کریں گی، خلاف ورزی کے مرتکب ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

پرویز اختر کا کہنا ہے کہ دوران تعطیلات اسکولوں میں ہر طرح کی نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، والدین سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :