Time 05 جون ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کو آئی ایم ایف سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید

ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا: شہباز شریف۔ فوٹو فائل
 ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید ظاہر کر دی۔

ترک خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا نواں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے، اُمید ہے کہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ پروگرام نامکمل حیثیت میں ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ حکومت کا ارادہ ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے۔

مزید خبریں :