29 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … پی ٹی اے نے یو ٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کردیئے، تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو یو ٹیوب کی ویب سائٹ فوری کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ٹی اے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو فوری طور پر یو ٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے گوگل کے ساتھ بات چیت جاری ہے جبکہ غیر اسلامی اور ناپسندیدہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گستاخانہ فلم کے باعث تین ماہ قبل یو ٹیوب بند کردی گئی تھی۔