پاکستان
29 دسمبر ، 2012

مسافروں کی سہولت کیلئے 4 ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر روکنے کی ہدایت

مسافروں کی سہولت کیلئے 4 ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر روکنے کی ہدایت

کراچی … کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر بس میں دھماکے کے بعد اندرون ملک جانے والی 4ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر روکنے کی ہدایت کردی گئی، کینٹ اسٹیشن سے ٹرینیں آدھے گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ ریلوے حکام نے اندرون ملک جانے والی 4 ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر کھڑی کرنے کی ہدایت کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جو مسافر کینٹ اسٹیشن سے سوار نہیں ہوسکے وہ ڈرگ روڈ اسٹیشن آسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق جو ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن روکی جائیں گی ان میں قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس، تیز گام اور نائٹ کوچ شامل ہیں۔ جبکہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسر کے مطابق کینٹ اسٹیشن سے تمام ٹرینیں آدھے گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

مزید خبریں :