Time 07 جون ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا: 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں اب تک 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی

ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے اور ملازمین کی ویڈیو، تصاویر اور دیگر شواہد متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیے گئے ہیں/ فائل فوٹو
ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے اور ملازمین کی ویڈیو، تصاویر اور دیگر شواہد متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیے گئے ہیں/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں اب تک 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے جب کہ ملازمین کی ویڈیو، تصاویر اور دیگر شواہد متعلقہ محکموں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں ملوث 30 سے زیادہ سرکاری ملازمین معطل  کیے جاچکے ہیں اورپرتشدد واقعات میں سرکاری ملازمین کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے جس کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :