پاکستان
29 دسمبر ، 2012

بالائی پنجاب،خیبر پختون خوا اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ،شدت5.8تھی

بالائی پنجاب،خیبر پختون خوا اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ،شدت5.8تھی

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا، قبائلی علاقہ جات اور ملک کے شمال مغربی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔خیبر پختونخوا ہفتے کی شب 10بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان ڈویژن، ملاکنڈ، ہزارہ ، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے تمام علاقوں کے علاوہ اسلام آباداورلاہورمیں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت بین الاقوامی ریکٹر اسکیل پر 5.8 درجے تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔ زلزلے کے یہ جھٹکے تیس سے چالیس سیکنڈز تک محسوس کئے جاتے رہے، جس کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :