30 دسمبر ، 2012
پشاور…دہشت گردپھرسفاکی پراترآئے ہیں ،ایف آر پشاور سے اغواکیے گئے23میں اکیس لیویزاہلکاروں کو قتل کردیاگیاہے تاہم ایک اہلکارزخمی حالت میں جان بچا کر اسپتال پہنچنے میں کامیاب ہوگیاہے لیکن اُس کا ساتھی لاپتہ ہے۔دہشت گردوں نے ایف آر پشاور کے علاقہ کوئی حسن خیل میں مختلف چیک پوسٹوں پر چھبیس اور ستائیس دسمبر کی درمیانی شب حملہ کیا تھا۔اِس حملے میں23لیویز اہلکاروں کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاتھاجن میں سے 21 کی آج لاشیں برآمدہوئی ہیں، ایک زخمی اہلکارپشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے میں کامیاب ہوگیاہے جس کاعلاج جاری ہے تاہم اُس کے ساتھی کے بارے میں تاحال معلومات حاصل نہیں کی جاسکیں۔قتل کئے جانے والوں میں سے تمام اہلکاروں کی شناخت ہوچکی ہے۔