دنیا
Time 09 جون ، 2023

ویڈیو: لے پالک بیٹی کی گریجویشن تقریب میں باپ جذباتی ہوکر روپڑا

سعودی عرب میں گود لی گئی بیٹی کے گریجویشن کی تقریب  کے دوران والد  جذباتی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں  سلطان ابو نامی شخص  اپنی بیٹی سمیرا کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلئے کنگ خالد یونیورسٹی   پہنچے تھے لیکن اس موقع پر سلطان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

 ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کیلئے اس وقت زیادہ حیرت و تعجب کا سبب بنی جب سلطان نے  غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو  میں بتایا کہ سمیرا ان کی سگی بیٹی نہیں ہے بلکہ یہ ایک  گود لی گئی بیٹی  ہے۔

 سلطان نے بیٹی کے حوالے سے بتایا کہ وہ  سعودیہ  کے ایک اسپتال میں ملازم تھےجہاں ایک خاتون اپنی بیٹی کو چھوڑ کر چلی  گئی تھی۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

سلطان   نے بتایا کہ میں اسپتال میں انٹرنل اور نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور سربراہ کام کرتا تھا چنانچہ یہ میری ذمہ داری تھی  کہ مختلف علاقوں سے آنے والے یتیموں کی دیکھ بھال کروں اور سخت رازداری کے ساتھ ان معاملات سے نمٹوں ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی سمیرا بھی ان ہی بچوں میں سے ایک تھی جس کے پیدا ہوتے ہی اس کی ماں گھریلو وجوہات کی وجہ سے بچی کو  اسپتال میں ہی چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

سلطان نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ اسپتال میں 9 ماہ رہنے کے بعد سمیرا کچھ ذہنی مسائل سے دوچار ہوگئی تھی جس پر میں نے اسے وقت دینا شروع کیا اور اس کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ باہر گھمانے بھی لے جاتا تھا سمیرا میرے ساتھ خوش رہتی تھی لیکن نرسنگ اسٹاف کے پاس جاتے ہی وہ اداس ہوجاتی تھی۔

سلطان نے بتایا کہ  بعد ازاں انھوں نے خود اسپتال کے ڈائریکٹر کو ایک درخواست دی کہ وہ سمیرا کی نفسیاتی حالت مستحکم ہونے تک 3  ہفتوں کیلئے اسے اپنے گھر لے جانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ رہنے پر  سمیرا کی طبیعت  میں بہتری آگئی لیکن  اس مدت کے بعد جیسے ہی سمیرا کو واپس اسپتال منتقل کیا تو  بچی کی طبیعت پھر بگڑ گئی  جس  کے بعد  انہوں نے سمیرا کو مستقل اپنے پاس رکھا لیا۔

سلمان نے اپنے انٹریو میں مزید بتایا کہ سمیرا کو انہوں نے 2011 میں گود لیا تھا اور اب اسکی عمر 22 سال ہے، ایک سال قبل سمیرا کی شادی ہوگئی ہے لیکن اس سے پہلے تک وہ میرے ساتھ ہی رہتی تھی۔

مزید خبریں :