30 دسمبر ، 2012
لاہور…شدید دھند کے باعث موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔موٹروے ذرائع کے مطابق لاہور موٹروے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔تاہم جو لوگ دھند کے باعث ٹریفک میں پھنس گئے ہیں انھیں کانوائے کے ذریعے جی ٹی روڈ نکالا جا رہا ہے،موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورحضرات کو آہستہ رفتار اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔