Time 10 جون ، 2023
کھیل

احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پُر عزم، کرکٹ اکیڈمی میں گھنٹوں ٹریننگ

احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہی، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا__فوٹو: فائل
احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہی، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا__فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی اوپنر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے آج کل وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔

31 سالہ احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی میں گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں، وہ  فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم  بھی جاتے ہیں۔

تاہم احمد شہزاد کو قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

اس حوالے سے کرکٹر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے محنت کر رہا ہوں،لیگز بھی آرہی ہیں ان کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہی، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا۔

احمد شہزاد نے آخری ٹی ٹوئنٹی اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید خبریں :