30 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاورکے گنجان آباد علاقے میں واقع شمع سینما کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تاہم سینما کے مین گیٹ کو معمولی نقصان پہنچاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے سے شمع سینما کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد کو نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا دھماکے سے قریب سے گذرنے والاایک راہگیر زخمی گیاجبکہ دھماکے سے سینما کے مین گیٹ کو بھی نقصان پہنچاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔