پاکستان
30 دسمبر ، 2012

الطاف حسین کی مغوی لیویز اہلکاروں کے قتل کی مذمت

الطاف حسین کی مغوی لیویز اہلکاروں کے قتل کی مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے پشاور میں دہشت گردوں کی لیویز کے اہلکاروں کو اغوا ء کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔لندن سے جاری الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پوری قوم صف آرا ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف او روفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لیویز اہلکاروں کو اغواء کرنے کے بعد قتل کا نوٹس لیاجائے ،اس میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور سخت نوعیت کے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور اس میں ملوث سفا ک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید خبریں :