پاکستان
30 دسمبر ، 2012

آئندہ چندروزتک سردی کی موجودہ لہربرقراررہے گی

آئندہ چندروزتک سردی کی موجودہ لہربرقراررہے گی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک میں سردی کی موجودہ لہرجاری رہے گی۔پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہا۔مالم جبہ میں 66، مری 60، کالام 47، اسلام آباد 46، راولپنڈی 40، اسکردو 39اور پشاورمیں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پہاڑوں پربرفباری بھی ہوئی۔ مالم جبہ میں03، مری میں 02اور پارا چنارمیں 6انچ برف پڑی۔کئی مقامات پر درجہ حرارت صفرسے گرگیا۔ قلات میں منفی 13، پارا چنار منفی 11، کوئٹہ منفی 10، مری منفی 05، ہنزہ منفی 04 اور اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03ریکارڈ کیاگیا۔

مزید خبریں :