10 جون ، 2023
پشاورکے علاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں کی مار پیٹ سے تنگ ماں شکایت کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
متاثرہ خاتون رضیہ بی بی نے بیٹوں کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ پولیس اور حکومت مجھے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائے۔
اے ایس پی فقیر آباد سید طلال نے جیونیوز کو بتایا کہ متاثرہ خاتون سے بچے پیسے مانگتے تھے، گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خاتون کے بیٹوں کو بلا کر وارننگ دے دی، دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔