Time 10 جون ، 2023
پاکستان

پشاور میں پولیس بکتربند پرشدت پسند کی لاش رکھنے کا واقعہ، ایس ایچ او معطل

گزشتہ دنوں قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

پشاور میں پولیس کی بکتربند پر شدت پسند کی لاش رکھ کر لانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا اور بعد میں  بکتربند پر رسیوں سے لاش باندھ کر لائی گئی تھی۔

کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور پولیس نے تھانا متنی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

انکوائری آفیسر ایس پی صدر کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :