Time 12 جون ، 2023
پاکستان

پشاور: شدت پسند کی لاش گاڑی کے فرنٹ فٹ پر باندھنے پر ایس ایچ او معطل

یہ عمل ایس ایچ او کا ذاتی فعل تھاجس پر اسے معطل کیا، خیبر پختونخوا پولیس انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے: سی سی پی او پشاور/ اسکرین گریب
یہ عمل ایس ایچ او کا ذاتی فعل تھاجس پر اسے معطل کیا، خیبر پختونخوا پولیس انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے: سی سی پی او پشاور/ اسکرین گریب

پشاور: شدت پسند کی لاش کو بکتر بند گاڑی کےفرنٹ پر باندھنے کے واقعے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

پشاورکے مضافاتی علاقے متنی میں شدت پسند کی لاش کو بکتر بند گاڑی کےفرنٹ پر باندھنے کے واقعے پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ انہوں نے وائرل ویڈیو کانوٹس لےکر ایس ایچ او کو فوری معطل کردیا ہے۔

اشفاق انور کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے  ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے، انسان خواہ زندہ ہو یا مردہ، اس کی بےحرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس قانون کے دائرے میں رہ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، یہ عمل ایس ایچ او کا ذاتی فعل تھاجس پر اسے معطل کیا، خیبر پختونخوا پولیس انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

مزید خبریں :