Time 16 جون ، 2023
پاکستان

ایکسائز کا پولیس کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے گھر پر چھاپا

عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے: اسد قیصر — فوٹو: فائل
عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے: اسد قیصر — فوٹو: فائل

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز حکام کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ، اسد قیصر نے کارروائی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق اسد قیصر کے گھر سے دو غیر رجسٹرڈ لگژری گاڑیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

دوسری جانب اسد قیصر نے اس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں زبردستی چھین لی گئیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنا بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :