پاکستان
31 دسمبر ، 2012

کراچی:بزرٹالائن میں سیاسی کارکن کی ہلاکت کے بعدہنگامہ آرائی

کراچی:بزرٹالائن میں سیاسی کارکن کی ہلاکت کے بعدہنگامہ آرائی

کراچی …کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے 2 منزلہ مکان، 4 دوکانوں،2 گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی، خواتین کا شا ہراہ فیصل پر احتجاج ٹریفک معطل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بزرٹا لائن شاہراہ فیصل کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن عبدلستار کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں ایک 2 منزلہ مکان،4 دوکانوں،2 گاڑیوں ،اور 2 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی اس دوران سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا۔جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں داخل ہو ئی اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے مکان،دُکان اور گا ڑیوں میں لگنے والی آگ کو بجھایا ۔ علا قے میں جلاوٴ گھیراوٴ کے خلاف خواتین و حضرات گھروں سے باہر نکل آئے اور شاہراہ فیصل پر احتجاج شروع کر دیا مظاہرین نے شاہراہ فیصل پر ٹائروں اور درخت کو آگ لگادی جس سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک معطل ہو گیا۔ احتجاج کر نے والی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس ہلاک ہو نے والے شخص کے قاتلوں کو گرفتار کرے، بعد ازاں احتجاج کر نے والے افراد احتجاج کر کے منتشر ہو گئے جس کے بعد شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے کھو ل دی گئی۔

مزید خبریں :