دنیا
23 فروری ، 2012

گوانتانامو میں قید پاکستانی کا امریکی استغاثہ سے معاہدہ

واشنگٹن. . . . . .گوانتانامو میں قید پاکستانی ماجد خان نے دیگر مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف گواہی کے بدلے اپنی سزا میں کمی کے لیے امریکی استغاثہ سے معاہدہ کر لیا۔ایک امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گوانتانامو میں قید پاکستانی ماجد شوکت خان جس پر القاعدہ کے ساتھ روابط اور سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا اس نے استغاثہ کے ساتھ پلی بارگیننگ کر لی ہے۔ معاہدے کے تحت ماجد خان کی سزا میں کمی ہوسکتی ہے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اسے گوانتا نامو سے رہا کردیا جائے جبکہ اس سے قبل اسے عمر قید کی سزا کا سامنا تھا۔

مزید خبریں :