31 دسمبر ، 2012
ملتان میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دواہلکارزخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نون چوک کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا تو وہ فرار ہو گئے۔ پولیس اسکواڈ کے جوانوں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے تینوں جوان زخمی ہو گئے جنھیں نشتر اسپتال لایا گیا ان میں سے ایک اہلکارزاہد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گلستان کے قریب ایک آئل ایجنسی سے نا معلوم ڈکیت 3 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو رہے تھے جن کو پکڑنے کی کوشش کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔