کاروبار
31 دسمبر ، 2012

لاہوراورملتان ریجن میں ایک دن بعد سی این جی اسٹیشنز پھربند

لاہوراورملتان ریجن میں ایک دن بعد سی این جی اسٹیشنز پھربند

لاہور …لاہور میں آج سے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز تین دن کے لیے بند رہیں گے،رات بھر سی این جی کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں،لاہور ریجن میں چھ روز بعد چوبیس گھنٹوں کے لیے کھولی گئی تھی جو آج صبح 6 بجے شیڈول کے مطابق بند کر دی گئی۔رات بھر سی این جی گیس کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطریں لگ رہیں اور صارفین کو گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑا۔شہر کے متعدد سی این جی اسٹیشن بند رہے جبکہ بعض سی ایج اسٹیشنوں نے گیس بلیک میں بیچی اور لوگ گیس لینے کے لیے مجبور تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ سی این جی گیس کی دستیابی کا کوئی مستقل فیصلہ کرئے یا اسے ختم کر دے تاکہ لوگوں کو ذہنی کرب سے چھٹکارا مل سکے۔

مزید خبریں :