22 جون ، 2023
لاہور : قومی کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ہمیشہ کیمپ میں آنے کی امید رہتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کرکٹر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے مجھے اسپنرز کے کیمپ میں نہیں بلایا گیا ، میرا فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ نہیں بتا سکتا کہ کیمپ میں کیوں نہیں تھا ۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ ڈراپ کرنے کا وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا میرا مورال بلند ہے ، ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں۔
مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینا ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں : عثمان قادر
عثمان قادر کے مطابق مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینا ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں ، ڈومیسٹک یا لیگز میں رنز اور وکٹیں لے کر میں کم بیک کر سکتا ہوں، میں سیکھنے کی مزید کوشش کروں گا اور ٹیم میں واپس آؤں گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کے لیے نیک خواہشات ہیں ، میں بھی اپنا مقام آل راؤنڈرز میں بنانا چاہتا ہوں ۔
پاکستان کا دورہ سری لنکا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جب کہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔
پاکستانی اسکواڈ:
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود۔