پاکستان
31 دسمبر ، 2012

کسی کولانگ مارچ سے نہیں روکیں گے، رحمان ملک

کسی کولانگ مارچ سے نہیں روکیں گے، رحمان ملک

اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کسی کولانگ مارچ سے نہیں روکیں گے، لانگ مارچ کے شرکاکوہرطرح سے سہولتیں دیں گے، بینظیرقتل کیس جب عوام کے سامنے لائیں گے تواندازہ ہوجائیگاکہ قاتل پکڑے گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بینظیربھٹوکے قتل کی تحقیقات کرکے جوگرفتاری کرنی تھی کرلی، بارباریہ نہ کہاجائے کہ بینظیربھٹوکے قاتل نہیں پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان نے مذاکرات کی پیشکش کی تھی ہم نے ان سے تشددچھوڑنے کاکہا، تشددچھوڑنے سے متعلق تحریک طالبان نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا، کوئی جواب آیا توتمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاروت ہوگی، تحریک طالبان سے متعلق کوئی بھی اقدامات کرنے سے پہلے قوم کے جذبات دیکھناہونگے۔رحمان ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والوں سے ملاقاتیں کروں گا، ایم کیوایم پی پی کے ساتھ اگرطاہرالقادری کوبھی اتحادی بنالیں تواس میں کیاحرج ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ 16مارچ تک ہماری حکومت ہے،17کولازمی نگراں سیٹ اپ ہوگا۔ رحمان ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت اورفوج نے دہشت گردی کامقابلہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکیم اللہ محسودتشدد کاراستہ چھوڑدیں، مذاکرات کیلئے تیارہیں، اگرتشددجاری رکھاتوبھرپورکارروائی کی جائیگی۔

مزید خبریں :