31 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…حکومت نے نیوایئر نائٹ کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ نیوایئر نائٹ پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جارہی۔اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ کراچی میں نیوایئر کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کردی جائے گی۔