31 دسمبر ، 2012
کراچی…کراچی میں سال 2012کا آخری سورج تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہو گیا۔ سال 2012 کا آخری سورج پیر کی شام پانچ بج کر 52منٹ پر غروب ہوگیا۔سال کے آخری سورج کے غروب ہونے اور نئے سال کے موقع پر کراچی میں انتظامیہ نے سمندر کی جانب جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں۔ سال 2012کے آخری سورج کے غروب ہونے کا منظر جیو نیوزنے ساحل سمندر سے براہ راست دکھایا گیا۔