پاکستان
31 دسمبر ، 2012

کراچی : شدید ٹریفک جام،کورنگی، ایم اے جناح روڈ،شاہراہ فیصل متاثر

کراچی : شدید ٹریفک جام،کورنگی، ایم اے جناح روڈ،شاہراہ فیصل متاثر

کراچی… کراچی کی مختلف اہم شاہراہوں پر پیر کی شام شدید ٹریفک جام ہوگئی جس کے نتیجے میں مرکزی اور کاروباری علاقے میں ہرطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ جن علاقوں میں ٹریفک جام ہوا ہے ان میں شارع فیصل،ایم اے جناح روڈ،آئی آئی چندریگرروڈسمیت گورنر ہاوس،وزیراعلیٰ ہاوٴس کے اطراف میں شدیدٹریفک جام ہے۔دوسری جانب شاہراہ فیصل سے جنوبی کراچی کو ملانے والی شاہین کمپلیکس،ایوان صدر روڈاورملحقہ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، دو گھنٹے سے یہ سلسلہ جاری ہے۔برنس روڈ،جامع کلاتھ مارکیٹ اوراطراف کی سڑکوں پرٹریفک بری طرح جام ہے۔ادھر کالاپل،کورنگی روڈ،قیوم آبادکراسنگ اوراطراف کی سڑکوں پر بھییہی صورتحال ہے،بتایا جاتا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے نیوائیر نائٹ منانے والوں کو انکے منصوبے سے باز رکھنے کے لیے بناء کسی موثر حکمت عملی کے کلفٹن جانیوالی کئی شاہراہیں بند کردیں،جس کے نتیجے میں ٹریفک بدترین انداز میں جام ہوگئی۔ کئی علاقوں میں ایمبولنس بھی پھنسی ہوئی ہیں۔گاڑیوں میں سوار افرادگاڑیاں بندکرکے فٹ پاتھوں پرکھڑے ہوگئے ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کاکوئی اعلان نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں :