31 دسمبر ، 2012
راچی…لیبیا کے شہر الصباح کے علاقے نصریہ میں پچاس سے زائد پاکستانی پھنس گئے ہیں،پچاس پاکستانی گزشتہ کئی روزسے ایک عمارت کے احاطے میں محصورہیں جنہیں دوماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں،وہ پھنس کررہ گئے ہیں،لیبیا میں پھنس جا نے والے پاکستانیوں نے صورت حال پر جیونیوزسے رابطہ کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے گھروں کوواپس جاناچاہتے ہیں،لیبیاکی تعمیراتی کمپنی نے معاہدے پرعمل نہیں کیا، اور صورت حال یہ ہے کہ صرف ایک وقت کاکھانادیا جا رہا ہے ۔پاکستانی سفارتخانہ پاسپورٹ اوروطن واپسی میں تعاون نہیں کررہا،جس کام کیلئے آئے تھے وہ نہیں کرایاجارہا،ان سے لاشیں اٹھوائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے 50پاکستانیوں میں سے2کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ علاج بھی نہیں کرایاجارہا۔