31 دسمبر ، 2012
شاور… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارا مقا بلہ تحریک انصاف سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی سے ہو گا، عمران خان خوا بوں کی دنیا سے باہر نکل آ ئیں، اگر اپنی نشست بھی جیت لی تو یہ ان کی بڑی کا میا بی ہو گی۔ پاکستان کے با شعور عوام اپنے ووٹ کے اصل حقدار کو جا نتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ملک کیساتھ کون مخلص ہے اور کسے ووٹ دینا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے یوم تا سیس کے موقع پراپنی رہا ئش گاہ پر پارٹی کا رکنوں سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا اور مسلم لیگ ہی اس کی حفا ظت کر ے گی۔وطن عزیز کے لئے ہمارے آ باؤ ا جداد نے قربا نیاں دیں ہم بھی قربانیوں سے گریز نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا ہے تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو نا قابل تسخیر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑ ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ محتر مہ بینظیر بھٹو کے قاتل آ ج ایک مفا ہمتی اتحادی پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں ، کل تک ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج قومی خزانے کی لوٹ مار اور قوم کا خون چو سنے کے ایجنڈے پر متحد ہو ئے ہیں ۔ملکی عوام ایسے عنا صر کو آ ئندہ الیکشن میں شکست فا ش دیکر تاریخ کا حصہ بنا دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ٹو لہ کر پشن اور لوٹ مار میں ملو ث ہے اور اگر اس بد عنوان گروپ کو مزید وقت دیا گیا تو یہ ملک کو بیچ کھا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن سے فرار ہو نے کی کو شیش بھی کر رہے ہیں مگر ہم انہیں بھا گنے نہیں دینگے۔ پا نچ سال تک ہم نے اپنے دلوں پر بھا ری پتھر رکھ کر انہیں برداشت کیا ،اب آ ئندہ الیکشن میں عوام انہیں مسترد کر کے خود ہی بھگا دینگے جس کا ملک کے بچے بچے کو بے چینی سے انتظار ہے ۔