31 دسمبر ، 2012
ڈنی…دنیا کے کئی ممالک میں نیا سال 2013 شروع ہوگیا ہے۔اس موقع پر آتش باز ی کے شاندار مظاہرے کئے گئے جس سے لاکھوں افراد نے خوب انجوائے کیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا۔ شہر کے328 میٹرز طویل اسکائی ٹاورز کی دو منزلوں سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ہزاروں افراد اس رنگا رنگ منظر کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔پھر باری آئی آسٹریلیاء کے شہر سڈنی کی۔ شہر کا معروف سڈنی ہاربر مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے موسیقی اور آتش بازی کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔آتش بازی کے اس خوب صورت مظاہرے پر انہتر لاکھ ڈالر اخراجات آئے۔سڈنی ہاربر پر آتش بازی کے 7 ٹن مواد کو استعمال کیا گیا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی نئے سال کا استقبال آساسا میں گھنٹیاں بجاکر کیا گیا۔اس موقع پر کئی ٹن وزنی گھنٹی کو بجاکر روایتی انداز میں جشن منایا گیا۔شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں نئے سال کا شاندار آغازآتش بازی کے خوبصورت مظاہرے سے ہوا۔پیانگ یانگ میں پہلی مرتبہ نئے سال کا استقبال آتش بازی کے مظاہرے سے کیا گیا۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بھی سال 2013 کا استقبال روایتی جوش و خروش اور بھرپور انداز میں کیا گیا۔