پاکستان
01 جنوری ، 2013

وزیراعظم کی پیٹرول کی قلت کودور کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پیٹرول کی قلت کودور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیٹرول کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی کمی نہ ہونے دی جائے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی قلت سے متعلق سیکرٹیری پیٹرولیم سے رپورٹ طلب کی ہے۔سیکرٹیری پیٹرولیم نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے،وفاقی دارلحکومت کے بعض علاقوں میں پیٹرول کی کمی کی شکایات ملی ہیں، سیکریٹری پیٹرولیم نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ُدھند کی وجہ سے آئل ٹینکر کے ذریعے پیٹرول پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور اب آئل ٹینکر پیٹرول پمپس پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جس سے صورتحال بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم نے سیکرٹیری پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ پیٹرول کی ترسیل پر کڑی نگاہ رکھی جائے،اور پیٹرول کی کمی نہ ہونے دی جائے۔

مزید خبریں :