Time 28 جون ، 2023
کھیل

تصاویر: افغانستان ٹیم کے کرکٹرز کی ابو ظہبی میں عید، پاکستانی کوچز بھی موجود

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کھلاڑیوں اور کوچز کی تصاویر جاری کی ہیں__ فوٹو: سوشل میڈیا
افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کھلاڑیوں اور کوچز کی تصاویر جاری کی ہیں__ فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج بروز بدھ کو منائی جا رہی ہے جب کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ابو ظہبی میں عید منائی۔

افغان آل راؤنڈر راشد خان، محمد نبی اور مجیب الرحمان سمیت کھلاڑیوں اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کھلاڑیوں اور کوچز کی تصاویر جاری کی ہیں۔

افغانستان کے کھلاڑیوں نے روایتی ملبوسات پہن رکھے رہیں، راشد خان نے پستہ رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی اور تمام مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

راشد خان سمیت دیگر افغان کھلاڑیوں نے ابو ظہبی کی جامع مسجد شیخ زايد میں عید کی نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز عمران فرحت اور رانا نوید الحسن بھی افغانستان کی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں، عمران فرحت بیٹنگ اور رانا نوید الحسن بولنگ کوچ ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کا ان دنوں ابو ظہبی کی شدید گرمی میں کیمپ جاری ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش اور ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں :