کھیل
23 فروری ، 2012

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

دبئی…سابق عالمی چمپئن پاکستان اور موجودہ ٹی 20 چمپئن انگلینڈکے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزکے بعد کرکٹ کے سب سے سنسنی خیزاورمختصرفارمیٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔دبئی اسپورٹس سٹی کاانٹرنیشنل اسٹیڈیم تین میچوں کی سیریزکے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ مصباح الحق کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریزہم نے اور ون ڈے سیریزانگلینڈ نے جیتی۔اس لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز دورے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی، ہم شکست کا ازالہ کرنے کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے ون ڈے کپتان ایلسٹرکک کو ان فٹ روی بوپارا کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ تاہم قیادت اسٹیورٹ براڈ ہی کریں گے۔ پاکستان نے2009 میں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔ انگلینڈ نے2010 میں ویسٹ انڈیز میں یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ نے پانچ اور پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گراؤنڈ پردونوں ملکوں کے درمیان دو میچ 2010 میں ہوئے تھے۔ دونوں نے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :