01 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے ٹائنو سیرپ کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ،عدالت نے سیرپ پینے سے ہونے والی ہلاکتوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب بھی طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ میں کھانسی کازہریلا شربت پینے سے ہلاکتوں کے معاملے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی،جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے ریمارکس دیئے کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے،عدالت آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی۔ درخواست گزار نے بتایاکہ ہلاکتوں کے باوجود زہریلے شربت کی خریدوفروخت پر پابندی عائد نہیں کی گئی،نا ہی حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹس لیا۔ عدالت نے16جنوری تک شربت کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔