پاکستان
01 جنوری ، 2013

چترال میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

 چترال میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

چترال…چترال میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار کو زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ شوگرام پل کے قریب پیش آیااور گاوٴں گوہ کیر سے چترال آنے والی مسافر جیپ دریائے مستوج میں جاگری۔جیپ میں 10 سے 13 افراد سوار تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دریا سے چار لاشیں نکال لیں جبکہ چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ جیپ میں سوار دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :