پاکستان
01 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ: سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف حکم امتناع برقرار

سپریم کورٹ: سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف حکم امتناع برقرار

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کوئی بھی ڈپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ کو منتقل نہ کرے اور کسی قسم کی گڑ بڑ نہیں ہونی چاہئے، بلدیاتی انتخابات کرائے بغیر اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سندھ لوکل ایکٹ کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے سندھ لوکل گورنمنٹ کے وکیل انور منصور خان سے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو بتا دیں کہ حکم امتناعی ہے اور اس دوران کوئی گڑ بڑ نہ ہو، انور منصور خان نے کہا کہ اگر کچھ ہوا تو وہ سندھ حکومت کی وکالت چھوڑ دیں گے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کو وکالت نامہ واپس لینے کی ضرورت نہیں ،عدالت کوپتہ ہے کہ کیسے نمٹنا ہے ، بعد میں انور منصور خان نے استدعا کی کہ انہیں علاج کے سلسلہ میں برطانیہ جانا ہے جس پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :