پاکستان
01 جنوری ، 2013

ملک بھر میں شدید سردی،آج اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ

ملک بھر میں شدید سردی،آج اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ

اسلام آباد…ملک بھر میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔آج اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔بلتستان ڈویژن میں دیامر ، چلاس اور استور سمیت تمام بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے ۔تاہم سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پہاڑوں پر کئی کئی فٹ برف جمی ہوئی ہے اور یخ بستہ ہواوٴں نے ڈویژن بھر کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ آزادکشمیر کے تفریحی مقامات اور مری میں بھی برفباری تھم گئی ہے۔تاہم سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے۔سندھ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے میدانی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سرد ہواوٴں کے باعث بعض علاقوں میں سڑکوں پر چہل پہل نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی۔جہاں درجہ حرارت منفی 14ڈگری رہا۔ استور منفی 12 جبکہ پاراچنار اور کالام میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری رہا۔

مزید خبریں :