پاکستان
01 جنوری ، 2013

پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پرویز الہٰی

 پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پرویز الہٰی

لاہور…مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی،دوسری جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ جہاں کہیں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی کریں گے، پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط اتحاد قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ناکام ترین منصوبہ جنگلا بس سروس ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ دھاندلی سے2الیکشن جیت کر شہباز شریف غلط فہمی کا شکار ہوگئے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک شخص نے اصلاح کی بات کی ،ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی حفاظت میں پولنگ بیگز جانے چاہئیں۔

مزید خبریں :