دنیا
01 جنوری ، 2013

دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا

 دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا

نیویارک… دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا۔ کانسرٹ، ڈانس اور ہلہ گلے نے مز ہ دوبالا کردیا۔ رنگ برنگی روشنیوں اور خوبصورت آتش بازی سے سمابندھ گیا۔امریکامیں سال نو کا استقبال ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد نے کیا، 12 بجتے ہی ہرطرف روشنیاں بکھر گئیں۔لندن میں بگ بین کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ دریائے ٹیمزکے کنارے روشنیوں کاسیلاب آگیا۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو ،جرمنی کے شہربرلن اور میکسیکو میں بھی رنگ و نور کی برسات ہوئی۔ ماسکوکاریڈاسکوائر روشنیوں سے جگمک کرتا پریوں کادیس لگ رہاتھا۔نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورز سے آتش بازی کی گئی۔آسٹریلیا کا شہر سڈنی بارہ بجتے ہی موسیقی اور آتش بازی کے سحر میں ڈوب گیا۔ ٹوکیو میں کئی ٹن وزنی گھنٹی بجا کرسال نو کی نوید دی گئی۔ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں آتش بازی کا خوبصوت مظاہرہ کیا گیا۔ جنوبی کوریا ،ہانگ کانگ اور تائیوان میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔شنگھائی میں لاکھوں افراد نیموسیقی کی دھنوں پر جھومتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گیگنم ڈانس نے چار چاند لگا دیے۔ اسپین ،اٹلی ، فرانس اور یونان میں آتش بازی، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ ، فلپائن اور انڈونیشیا میں میوزک کنسرٹس اور نجی محفلوں میں 2013کو خوش آمدید کہاگیا۔

مزید خبریں :