کھیل
23 فروری ، 2012

عاقب جاوید نے پی سی بی کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری چھوڑ دی

عاقب جاوید نے پی سی بی کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری چھوڑ دی

لاہور… سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ کا عہدے چھوڑنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈکو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ سلیم جعفر کو نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے ۔ عاقب جاوید کو انگلینڈکے خلاف سیریز کے لیے بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ ڈیو وٹمور کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہی عاقب جاوید کو سپورٹ اسٹاف میں شامل رکھا گیا تھا لیکن سابق ٹیسٹ کرکٹر نے متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کو ترجیح دی۔ اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو با ضابطہ آگاہ کردیا ہے جس کے بعد بورڈنے نئے بالنگ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ دبئی میں انگلش ٹیم کے بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے بورڈکا رابطہ ہوا ہے لیکن سابق فاسٹ بالرسلیم جعفر کو بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید خبریں :