01 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے روک دیا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو پی اے سی میں طلب کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو طلب کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں رجسٹرار کی پیشی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔