پاکستان
01 جنوری ، 2013

حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

 حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

لاہور…حضرت سیدعلی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 969 ویں عرس کی3روزہ تقریبات لاہورمیں شروع ہو گئیں،عرس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کیابرصغیرکی عظیم روحانی ہستی حضرت سیدعلی بن عثمان الہجویری کے سالانہ عرس کی تقریبات کاآغازتلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوا،وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف بھی اس موقع پرموجودتھے،انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کے علاوہ ملک وقوم کی خوشحالی اورسلامتی کی دعائیں مانگیں،داتادربارکو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیاہے،ملک کے طول وعرض سے زائرین شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں،پولیس کے مطابق سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،زائرین کی حفاظت اور اجتماع کی مانیٹرنگ کیلیے 80 کیمرے اور17 سو سیکورٹی اہلکا ر ڈیوٹی پر ماموررہیں گے۔لنگر اور دیگر انتظامات کے لیے 80 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :