01 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن بخاری کالونی سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس موجود تھی جسے بروقت کارروائی کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ دیسی ساختہ بم کو ٹن کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا، جسے ناکارہ بنانے کے بعد اورنگی ٹاوٴن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔