پاکستان
01 جنوری ، 2013

ڈاکٹر طاہر القادری کی نائن زیرو آمد

ڈاکٹر طاہر القادری کی نائن زیرو آمد

کراچی …تحریک منہا ج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایم کیو ایم کے مرکز نائن زور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور سے کراچی پہنچے۔ایئرپورٹ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، عبدالحسیب اور خالد بن ولایت سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ایم کیو ایم کے تحت جناح گراوٴنڈ عزیز اباد میں جلسہ بھی منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،جلسے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :