01 جنوری ، 2013
#کراچی…صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوہنگامی طورپرکراچی بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری، وزیر اعظم سے لانگ مارچ، موجودہ صورتحال اوراتحادی جماعتوں کی سیاست پرمشاورت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق صدر،وزیراعظم ملاقات میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ وزیراعظم اسلام آبادمیں تقریب میں شرکت کے فوری بعدکراچی روانہ ہوجائینگے۔ ذرائع کے مطابق صدرزرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماوٴں کوبھی کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔