پاکستان
01 جنوری ، 2013

ناانصافی پرمبنی نظام کاتخت الٹناچاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

 ناانصافی پرمبنی نظام کاتخت الٹناچاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

کراچی…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایسی نگراں حکومت بنے جس پرتمام اسٹیک ہولڈرزمطمئن ہوں، انتخابات صرف ان کے درمیان ہوجن کوآئین پاکستان اجازت دیتاہے،امانت داراسمبلی میں بیٹھیں اورجعلی ڈگری والے جاہل جیل میں جائیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ ناانصافی پرمبنی نظام کاتخت الٹناچاہتے ہیں، عوام کوجینے کاحق دیناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کافیصلہ تحریراسکوائرمیں جمع ہونیوالے عوام کرینگے، آرٹیکل62اور63پرپورااترنیوالاالیکشن میں حصہ لے سکتاہے۔


مزید خبریں :